🚚 Free Worldwide Shipping on All Orders!Shop Now
HomeStore

Satvi Rehreer - ساتویں تحریر

Product image 1
1 / 2

Satvi Rehreer - ساتویں تحریر

Pages: 239

Category: Short Stories

 یہ کہانیاں، جو آپ پڑھنے جا رہے ہیں، سچ کی کوکھ سے پیدا ہوئی ہیں اور سچے انسانی جذبوں کی امین ہیں۔ انھیں لکھنے والے نے اپنے آس پاس کی زندگی کے ننگے سچ کو بہ چشم خود دیکھنے اور محسوسات کا حصّہ ہونے کے بعد یوں لکھا ہے جیسے یہ جگ بیتیاں نہیں ہڈ بیتیاں ہوں۔ یہ اُس سسکتی کرلاتی زندگی کی تصویریں ہیں جو بالعموم لکھنے والوں کی قریب نظری کے سبب نظر انداز ہوتی رہی ہیں۔بےضرر اور بےوقعت سمجھی جانے والی کہانیاں مگر فی الاصل بہت کارآمد اور انمول کہ یہ اس بیج کی طرح ہیں جن سے اصل حیات کا انکھوا پھوٹتا ہے۔ آپ انھیں پڑھتے ہوئے محسوس کریں گے کہ یہ اس زندگی کے جوہر کو کھوج کر سامنے لا رہی ہیں جسے دھول کی طرح جھٹک کر ایک نسل سمندر پار گئی تھی۔
(محمد حمید شاہد)
شبیر احمد کا انداز بناوٹی پیچیدگیوں سے پاک ہے۔ نہ وہ فلسفہ بگھارتے ہیں، نہ ہی علامتی مبالغہ کرتے ہیں۔ لیکن وہ جو کچھ کہتے ہیں، وہ دل میں اتر جاتا ہے۔ اُن کا بیانیہ نہایت رواں، غیر تصنع آمیز اور فطری ہے۔ ایک جملہ کبھی خاموشی کے ساتھ دل میں تیر کی طرح پیوست ہوجاتا ہے، اور قاری دیر تک اُس کی کسک محسوس کرتا رہتا ہے۔ یہ سادگی محض اسلوب کی نہیں بلکہ جذبے کی بھی ہے۔ وہ اپنے کرداروں کو قاری پر مسلط نہیں کرتے، بلکہ اُنھیں اس انداز سے سامنے لاتے ہیں کہ وہ قاری کی زندگی کا حصّہ لگنے لگتے ہیں۔ کوئی کردار روتا ہے تو قاری بھی اندر سے بھیگ جاتا ہے، کوئی کردارسوال کرتا ہے تو وہ سوال قاری کے ذہن میں دیر تک گونجتا رہتا ہے۔ اُن کی تحریر میں ایسی معنوی گہرائی ہے جو دھیرے دھیرے قاری کے دل میں اپنی جگہ بناتے ہوئے ایک دیرپا تاثر چھوڑ جاتی ہے۔
(محمد حفیظ خان)

$3.22
Satvi Rehreer - ساتویں تحریر
$3.22

Description

You may also like

-70%NEW
Thumbnail 1

Kitab Ka Kafan - کتاب کا کفن

$1.79

$0.54

NEW
Thumbnail 1

Aik Hi Bolee (Phulkari) - ایک ہی بولی

$1.43

NEW
Thumbnail 1

Gadariaa, Ujlay Phool - گڈریا - اجلے پھول

$2.86

NEW
Thumbnail 1

Aik Mohabbat Sau Afsanay - ایک محبت سو افسانے

$2.51

NEW
Thumbnail 1

Amar Bail - Bano Qudsia - امربیل

$3.22

NEW
Thumbnail 1

Aatish Zeerpa - آتش زیرپا

$3.76

NEW
Thumbnail 1

Subhaney Fsaney - صبحانے افسانے

$2.51

NEW
Thumbnail 1

Tilism I Hosh Afza - طلسم ہوش افزا

$3.04

-70%NEW
Thumbnail 1

Tavajjuh Ki Talib - توجہ کی طالب

$7.88

$2.36

NEW
Thumbnail 1

Hijraton Kay Darmiyan - ہجرتوں کے درمیان

$1.97

-70%NEW
Thumbnail 1

Doosra Darwaza - دوسرا دروازہ

$2.51

$0.75

NEW
Thumbnail 1

Dast Bastaa - دست بستہ

$3.40